Wednesday, September 18, 2024

جوہر ٹاؤن لاہور دھماکا بھارت نے کرایا ، وزیراعظم عمران خان

جوہر ٹاؤن لاہور دھماکا بھارت نے کرایا ، وزیراعظم عمران خان
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکا بھارت نے کرایا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ایک بار پھر پاکستان میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی اور مالی اعانت ہندوستان سے ہوئی۔ عالمی برادری کو اس ناجائز کام اور بھارت کے مکارانہ رویئے کے خلاف اداروں کو متحرک کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں پنجاب پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تیز اور بہترین کام کیا۔ شواہد کا پتہ لگانے میں سی ٹی ڈی کو سراہتا ہوں۔ تحقیقات میں سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن رہی۔ کوآرڈینیشن کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔