جوہر ٹاؤن دھماکا ، گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (92 نیوز) جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد رات گئے گرفتار ہو گیا۔
پولیس نے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ پیٹرپول ڈیوڈ کے ایک اور ساتھی مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سجاد حسین کو رات گئے منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سجاد حسین نے دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی لاہور پہنچائی تھی۔
مبینہ دہشتگرد سجاد حسین دوران تفتیش گاڑی لاہور پہنچانے کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی لاہور ضرور منتقل کی لیکن ٹارگٹ تک کسی اور شخص نے پہنچائی۔
ذرائع کے مطابق سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے دس سال پرانا تعلق ہے۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ابھی بھی دھماکے میں ملوث ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔