Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جوہری پروگرام پر مذاکرات سے دنیا مطمن ہے: حسن روحانی

جوہری پروگرام پر مذاکرات سے دنیا مطمن ہے: حسن روحانی
March 5, 2015
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر مذاکرات سے دنیا مطمئن ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا  کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ جوہری معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات دنیا کیلئے اطمینان بخش ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کے جواب میں روحانی کا  کہنا تھا کہ اسرائیل امن کا دعویٰ کرتا ہے لیکن وہ خود سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور پوری دنیا کے لوگ بہت سمجھ دار ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم بعض معاملات طے پانا ابھی باقی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ایران اور مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بات چیت کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔