جوہانسبرگ میں کینیا کی یونیورسٹی پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجتی کیلئے مارچ

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے طالب علموں اور مختلف جامعات کے طلبا وطالبات نے گاریسا یونیورسٹی پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا۔
مارچ میں شریک طلباوطالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض طلبہ نے کینیا کے جھنڈے اور موم بتیاں بھی اٹھارکھی تھیں۔
مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ مارچ کے ذریعے سٹوڈنٹس کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف یکجا ہو سکیں۔
طلبا کی جانب سے نکالا جانے والا مارچ سینیٹ ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ کینیا کی یونیورسٹی میں دو اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں ایک سوسنتالیس طالب علم جاں بحق ہوگئے تھے۔