Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوہانسبرگ میں عید ملن قوالی کا انعقاد

جوہانسبرگ میں عید ملن قوالی کا انعقاد
June 27, 2019
جوہانسبرگ ( 92 نیوز) جوہانسبرگ  کے کنٹری کلب میں قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، رنگا رنگ تقریب میں نوجوان قوال سجاد صابری نے سماں باندھ دیا۔ جوہانسبرگ  کے کنٹری کلب میں قوالی نائٹ کے مہمان خصوصی قائم مقام ہائی کمشنر آف پاکستان عدنان جاوید تھے،عید ملن قوالی شام کا مقصد پاکستان میں نئے تعمیر ہونے والے شوکت خانم ہسپتال اور جنوبی افریقہ کی مقامی ضرورت مند کمیونٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔ اس موقع پر سینئر پاکستانی کرکٹرز کے دستخط شدہ بیٹ کو بھی نیلام کیا گیا۔ ساؤتھ افریقہ کے نئے ابھرتے ہوئے نوجوان قوال سید سجاد علی صابری  نے اپنے منفرد انداز سے میلہ لوٹ لیا۔ معروف پاکستانی گلوکار اعجاز خان اور عامر خان نے بھی اپنے فن کے خوب جوہر دکھائے  ۔ شرکاکےدرمیان گلوکاری کا مقابلہ بھی ہوا ۔ خوبصورت گیتوں پر شائقین نے بھرپور داد دی ،گلوکاری کامقابلہ خوبصورت پرفارمنس پر ایلیہ کاظمی نے جیتا۔ قائم مقام ہائی کمشنر آف پاکستان عدنان جاوید، پی ایل سی کی صدر یاسمین منظراور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام بہت ہی خوبصورت تھا جس سے کمیونٹی کو اکٹھے ہونے کا موقع ملا ۔ تمام مہمانوں کی لذیذ پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔