Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوہانسبرگ: زیرتعمیر پل گرنے سے دو افراد ہلاک، بیس زخمی، موٹروے پر پل کا ملبہ بکھرنے سے کئی گھنٹے تک ٹریفک جام

جوہانسبرگ: زیرتعمیر پل گرنے سے دو افراد ہلاک، بیس زخمی، موٹروے پر پل کا ملبہ بکھرنے سے کئی گھنٹے تک ٹریفک جام
October 15, 2015
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں زیرتعمیر پل گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ بیس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جوہانسبرگ کے مرکزی موٹروے پر زیرتعمیر پل اچانک زمین بوس ہو گیا۔ پل کا ملبہ ایک چھوٹی بس پر گرا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پل گرنے کے وقت موٹروے پر ٹریفک کی روانی اپنے عروج پر تھی۔ پل کا ملبہ موٹر وے پر بکھرنے سے کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔