Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوکووچ کی روم ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی، نوواک جوکووچ نے نکولا الماگرو کو چھے ایک، چھے سات اور چھے تین سے شکست دی

جوکووچ کی روم ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی، نوواک جوکووچ نے نکولا الماگرو کو چھے ایک، چھے سات اور چھے تین سے شکست دی
May 13, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں نکولس الماگرو کو شکست دے دی۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والے مقابلے میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سپین کے نکولا الماگرو آمنے سامنے آئے۔ سربین کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے سیٹ میں مخالف کھلاڑی کو چھے ایک سے پچھاڑ دیا۔ دوسرے سیٹ میں الماگرو نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے جوکووچ کو سات چھے سے زیر کیا جبکہ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں نوواک جوکووچ نے سپینش کھلاڑی کو چھے تین سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔