Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا  

جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا  
January 31, 2016
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے  ٹائٹل کا کامیابی سے  دفاع کر لیا۔  ایونٹ کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے دی۔ تفصیلا تکےمطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کا مینز فائنل میلبورن پارک میں کھیلا گیا۔  نوواک جوکووچ ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ تھا برطانیہ کے اینڈی مرے سے۔ جوکووچ نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں  چھے ایک، سات پانچ اور ساتھ چھے سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے نہ صرف رائے ایمرسن کا چھے بار آسٹریلین اوپن جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا بلکہ اپنے گرینڈ سلامز کی تعداد بھی چودہ کر لی۔