Friday, February 3, 2023

جوکووچ اینڈے مرے کو پچھاڑتے ہوئے میڈرڈ ماسٹرز کا ٹائٹل لے اڑے

جوکووچ اینڈے مرے کو پچھاڑتے ہوئے میڈرڈ ماسٹرز کا ٹائٹل لے اڑے
میڈرڈ(ویب ڈیسک) عالمی نمبر ون نوواک جو کو وچ نے دفاعی چیمپئن اینڈی مورے کو شکست دے کر میڈرڈ ماسٹرز  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل میں نوواک جوکووچ نے اینڈی مورے کو چھے دو، تین چھے اور چھے تین سے شکست دی اور انتیس ویں بار  ماسٹرز ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ میڈرڈ اوپن میں یہ ان کی دوسری  جبکہ دوہزار سولہ میں پانچویں فتح تھی جوکووچ نے قطر اوپن، انڈین ویلز ، میامی اوپن اور آسٹریلین اوپن  میں بھی اینڈی مورے کو ہرایا۔