Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف اور حکومت کو سبق سیکھنا چاہیے: چودھری نثار

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف اور حکومت کو سبق سیکھنا چاہیے: چودھری نثار
July 25, 2015
واہ کینٹ(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف، حکومت اورسب  کو سبق سیکھنا چاہئے ،رپورٹ پرکسی کوجشن منانے کی ضرورت نہیں، سب مل کرملک کو مسائل سے نکالیں،کراچی میں رینجرزکے آنے سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسائل گلیوں اورچوراہوں میں حل نہیں ہوں گے،جوڈیشل کمیشن  کا فیصلہ کسی کی جیت یا ہارنہیں،ثابت ہوگیا عدالتیں حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں،یہ فیصلہ حکومت اورپی ٹی آئی سمیت سب کے لئے ایک سبق ہے، اس پر جشن منانے کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ رینجرز کو آئین اور قانون کے مطابق اختیارات دیئے گئےکراچی میں رینجرزقانون کے مطابق کام کررہی ہے تاہم کسی کو سول کپڑوں میں اٹھانا ناقابلِ قبول ہے۔ چودھری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں آگے دیکھنا ہے،سب مسائل کا حل اتحاد اور اتفاق میں ہے، سیاسی معاملات پر دو رائے ہو سکتی ہیں مگر قومی اور عوامی مسائل کے حل میں ہم سب کو ایک ہونا چاہیے۔