Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی عمران خان کی رعونت نہیں گئی  :افتخار چودھری

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی عمران خان کی رعونت نہیں گئی  :افتخار چودھری
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے دھرنا سیاست کرنے  اور دوہزار تیرہ کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دینے کی مہم چلانے پر عمران خان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں کمیشن کی رپورٹ آگئی مگر عمران خان کی رعونت نہیں گئی۔ تفصیلات  کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کھل کر آڑے ہاتھوں لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے کردار کو  منطقی انجام تک پہنچائیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے پوچھا جائے انہوں نے عدلیہ پر کیوں الزام لگائے اور دھرنا کیوں دیا۔ افتخار چودھری نے مزید کہا کہ نہ عمران خود کمیشن کے سامنے پیش ہوئے نہ انہیں بطور گواہ کٹہرے میں بلوایا گیا۔