Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

   جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کا  اصلاح کا فیصلہ  

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کا  اصلاح کا فیصلہ  
July 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت انکوائری کمیشن رپورٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن یعقوب فتح محمد کی الیکشن کمیشن اراکین کو خود کو منظم کرنے کی ہدایت۔الیکشن کمیشن نے مستقبل میں غلطیوں سے بچنے کے لیے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو بطور گائیڈ لائن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن خصوصی کمیٹی اور ونگز قائم کردیئے گئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔