Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پنجاب میں  ن لیگی کارکنوں کاجشن

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پنجاب میں  ن لیگی کارکنوں کاجشن
July 23, 2015
لاہور(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر ن لیگ کے ورکروں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خوب جشن منایا،ن لیگی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے کسی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑےڈالے تو کسی نے کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کےمطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے ورکروں  کی خوشی کی انتہا نہیں رہی، ن لیگ کے حامیوں نےپنجاب کے مختلف شہروں میں خوب جشن منایا۔ لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا اورمیاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد کے حق نعرے  بھی لگائے۔ ملتان میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ن لیگی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ فیصل آباد میں بھی مسلم لیگ ن کے متوالوں نے خوب جشن منایا رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہےاس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم ہوتی رہیں۔ سرگودھا میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ن لیگی کارکنوں نے اپنے قائد نواز شریف کے حق میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم اورڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں جشن مناتے ن لیگ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا  ہے کہ دوہزارتیرہ کے الیکشن شفاف اور منصفانہ تھے۔ n league