Friday, February 23, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مل گئی ہے ،جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے :جہانگیر ترین

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مل گئی ہے ،جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے :جہانگیر ترین
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مل گئی ہے مکمل جائزہ لے کر اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ عمران خان کل قوم کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ رپورٹ پر جائزہ لینے کے بعد اجلاس بلایا گیا ہے  جس کےبعد عمران خان قوم کو موقف پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس رپورٹ سے مایوس ہوگی ،قبل از وقت بات نہیں کر سکتے جہانگیر ترین نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کابینہ ارکان سیلاب پر نظر رکھےہوئےہیں،مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔