Monday, December 4, 2023

جوڈیشل کمیشن کی اگلی سماعت پر ستر حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرینگے:عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی اگلی سماعت پر ستر حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرینگے:عمران خان
April 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ اُن کے پاس انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ایک لاکھ چھبیس ہزار دستاویز ہیں ، جوڈیشل کمیشن کی اگلی سماعت پر ستر حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے ،اُن کے گھر کے سامنے احتجاج  نئے پاکستان کی نشانی ہے۔ پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے خوف کی فضا ہے  اس لئے  پوری طاقت سے بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ عمران خان نے کہا، کون کہتا ہے کہ اُن کے پاس  جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کے لئے دھاندلی کے ثبوت نہیں، وہ آئندہ سماعت پر ستر حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے این اے دو چھیالیس میں ایم کیو ایم کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے  جس میں الیکشن کرائے گے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی عزت کرتے ہیں تاہم اب اُن کا کام ختم ہو چکا ہے۔ عمران خان نے اپنے گھر کے باہر دو ماہ سے جاری احتجاج پر جہاں شکوہ کیا وہیں اسے نئے پاکستان کی نشانی بھی قرار دیا اورکہا کہ احتجاج کرنے والے پہلے ٹیسٹ دیں۔ چینی صدر کے حالیہ دورے کے بارے میں ان  کا کہنا تھا اقتصادی راہداری کا فیصلہ کرتے وقت پورے ملک کو سامنے رکھا جائے تاکہ چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا نہ ہو۔