Wednesday, September 28, 2022

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرینگے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے :عمران خان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرینگے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے :عمران خان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(92نیوز)تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپرزکی غیرمساوی چھپائی سے منظم دھاندلی کا طریقہ کارسامنے آگیا، جوڈیشل کمیشن جو فیصلہ دے گا ، اسے قبول کریں گے۔ عمران خان نےابھی تو پارٹی شروع  ہونے کا اعلان جوڈیشل کمیشن میں شرکت کےبعد سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا بیلٹ پیپرزکی غیرمساوی تقسیم سامنے آگئی، انور محبوب پرجرح سے منظم دھاندلی کے طریقہ کارکا پتہ چل گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا،انہیں اسمبلی میں اجنبی کہنے والے اب کس منہ سے اسمبلی جائیں گے۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین نےکہا کہ جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو سزائیں نہیں دی جاتیں ،جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔ دھاندلی فرشتوں کے لیے نہیں ہوئی، کس کے کہنے پراور کس کے لئے ہوئی یہ جوڈیشل کمیشن میں پتہ چل جائے گا۔