Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ سے انکار

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ سے انکار
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  سلمان بروڑو نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ کرنے سے ا نکا ر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبید کے ٹو کو تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں فہیم فاروقی قتل کیس میں شناخت پریڈ کے لیے عدالت لایا گیا،ملزم نے سابق جیل سپرینٹنڈینٹ پیرشبیر جان سرہندی پر حملہ کیا تھا مگر راہگیر فائرنگ کی زد میں آگیاتھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے انکار کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کرلیاجس کے بعد کل عبید کے ٹو کو شناخت پریڈ کے لیے دوسرے جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔