Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوونٹس کلب نے مسلسل چوتھی بار فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، لیگ میچ میں جوونٹس نے سیمپ ڈوریا کو ایک صفر سے شکست دی

جوونٹس کلب نے مسلسل چوتھی بار فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، لیگ میچ میں جوونٹس نے سیمپ ڈوریا کو ایک صفر سے شکست دی
May 3, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) جوونٹس کلب نے فٹبال چیمپئن لیگ کے میچ میں سیمپڈوریا کلب کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اٹلی کے شہر جنیوا میں ہونے والی فٹبال چیمپئن لیگ کے میچ میں جوونٹس فٹبال کلب کی جانب سے میچ کا واحد گول آرتورو ویدال نے چونتیسویں منٹ میں سر کی ٹکر سے کیا۔ اٹالین کھلاڑی ویدال نے اپنی ٹیم کو سیمپ ڈوریا کلب پر ایک صفر کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ میں فتح کے بعد جوونٹس کلب دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم لیزیو سے سترہ پوائنٹس آگے نکل گئی ہے۔ جوونٹس کلب کی یہ اکتیسویں لیگ ٹائٹل جیت ہے جس کے باعث وہ اٹلی کی ڈومیسٹک فٹبال کی سب سے کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔