Saturday, July 27, 2024

جولائی تااکتوبر کھیلوں کےسامان کی برآمدات میں 16.9فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی تااکتوبر کھیلوں کےسامان کی برآمدات میں 16.9فیصد اضافہ ریکارڈ
December 10, 2018
اسلام آباد  (اے پی پی)رواں مالی سال کے چوتھے مہینے ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2018 ءکے دوران پاکستان نے کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 25.9 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 22.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔