Saturday, September 24, 2022

  جوش خطابت میں قائم علی شاہ نے شاعرمشرق کا ،شعر ، ہی بدل دیا

   جوش خطابت میں قائم علی شاہ نے شاعرمشرق کا ،شعر ، ہی بدل دیا
کراچی(92نیوز)میدان چاہےذہانت کاہویاخطابت کا وڈےسائیں الگ ہی پہچان رکھتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ نےآج بھی کچھ ایساہی کیا،جوش خطابت میں شاعرمشرق کا"شعر"ہی بدل ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق اسمبلی ہال میں نیندکےمزےہوں تقریب میں لڑکھڑانا یا کسی اورکی گاڑی میں سوارہوجانا وڈےسائیں تمام کارناموں میں الگ ہی پہچان رکھتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ ہربارایک منفردکارنامہ انجام دیتےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کواسٹیوٹاکی تقریب میں مہمان خصوصی بنایاگیاتوشاہ صاحب نےبھی مہمان خصوصی ہونےکاخوب احساس دلایااورمخصوص اندازمیں شاعرمشرق کا"شعر"پڑھ کرسنادیا۔ شاہ صاحب نےجوش خطابت میں علامہ اقبال کا "شعر"ہی بدل ڈالا،انہیں تواپنی غلطی کاذرا بھی احساس نہیں ہوالیکن سننےوالےہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوگئے۔ خیر چھوڑیئےبڑےبڑےشہروں میں ایسی چھوٹی چھوتی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔