جوروٹ کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن (92 نیوز) میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں ایک اور جیت اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ کےجوروٹ ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کرکے مین آف دی میچ قرارپائے۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پچھاڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
۔ بیرسٹو نے 45اور ووکس نے 40رنز بناکر انگلینڈ کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 212رنزہی بناسکی، پوران 63، ہٹمیار39 اور کرس گیل 36رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
انگلش باؤلرز جوفراآرچر اور مارک ووڈ نے تین تین اور جوروٹ نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔