Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  جودھ پور: سرکاری سکول میں استاد کا دلت بچے پر تشدد

   جودھ پور: سرکاری سکول میں استاد کا دلت بچے پر تشدد
October 3, 2015
جودھ پور(ویب ڈیسک)بھارت کے ایک سرکاری اسکول میں دلت بچے کو استاد کی جانب سے صرف اس بات پر  شدید تشدد کا نشانہ بنادیا گیا کہ اس نے اونچی ذات کے ہندو طالبعلم کے برتن کو چھو لیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و ستم کی داستانیں تو ایک طرف اونچی اور نیچی ذات کے تنازعات بھی  زور پکڑنے لگے ہیں۔ بھارت میں  اقلیتوں کے ساتھ ساتھ  دلت بھی انتہا پسند ہندؤوں کے ظلم وستم کا شکار ہیں یہاں نچلی ذات کے دلتوں کو اچھوت سمجھ کر ان پر حاکمیت جتانا ایک معمول بن چکا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں پیش آیا جہا ں  ایک سرکاری اسکول میں  استاد نے بچے کو صرف اس بات پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالاکہ اس نے دلت ہوتے ہوئے اونچی ذات کے ایک دوسرے طالبعلم کے برتن کو چھوا ۔ یوں تو  دلت بچوں کے لےالگ برتنوں کا انتظام ہوتا ہے مگر کھانا تقسیم کرنے کے دوران ایک دلت بچے کا ہاتھ  اچانک اونچی ذات کے ہندو بچے کے برتن کو چھو جانے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ بھارت میں اچھوت  سمجھے جانے والے  دلتوں کے قتل ، اغوا اور ان کی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔