Thursday, December 1, 2022

جودھپورکی عدالت میں دبنگ خان کے جواب نے بھارتی میڈیامیں نئی بحث کا  آغاز کردیا

جودھپورکی عدالت میں دبنگ خان کے جواب نے بھارتی میڈیامیں نئی بحث کا  آغاز کردیا
جودھپور(ویب ڈیسک)سلمان خان جودھ پور عدالت میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے حوالے سے پیش ہوئے،جج کے سوال پر دبنگ خان نےایسا کیا کہہ دیا کہ بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان پر  انیس سو ننانوے میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کا   کیس چل رہا ہے، یہی نہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران نایاب ہرن کا بھی شکار کیا تھا،جس پر الگ سے کیس چل رہا ہے۔ آج دبنگ خان ناجائز اسلحہ کی سماعت کے لیے  جودھ پور عدالت آئے،جج نے کاغذات پر کرنے کے لیے دبنگ خان سے سوالات پوچھے جب سوال کیا گیا،مذہب کیا ہے،تو سلمان خان نے جواب دیا ،میں مسلمان اور ہندو دونوں ہوں،جج جواب سن کر حیران ہوگیا۔ اس پر سلمان نے کہا میرا باپ مسلمان اور ماں ہندو ہیں، دبنگ خان کے ہندو مسلم جواب نے جج کو تو لاجواب کرہی دیا ساتھ ہی  بھارتی میڈیا میں بھی  نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔