Thursday, September 29, 2022

جوبائیڈن کی زیرصدارت کوآڈ ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس 24 ستمبرکو ہو گی

جوبائیڈن کی زیرصدارت کوآڈ ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس 24 ستمبرکو ہو گی
September 14, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی زیرصدارت کوآڈ ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس 24 ستمبر کو ہو گی۔

خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس کا انعقاد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ بیجنگ سے درپیش خطرات اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات ہو گی۔

 امریکی عہدیدار کا کہنا ہے آسٹریلیا، انڈیا، جاپان اور امریکا کی یہ کانفرنس آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔ سکاٹ مورسن، نریندر مودی ،یوشی ہیدی ساگا کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔