جوبائیڈن کی حلف برداری، واشنگٹن ڈی سی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

واشنگٹن (92 نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری میں چند روز باقی ہیں، تقریب سے قبل واشنگٹن ڈی سی فوجی چھاؤنی بن گیا۔
ممکنہ حملوں کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں اکیس ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردئیے گئے۔ امریکی کانگریس کی عمارت کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے، کورونا کے باعث جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں محدود لوگ شریک ہوں گے۔