Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوبائیڈن نے 1900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کر دیں

جوبائیڈن نے 1900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کر دیں
January 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) جوبائیڈن نے 1900 ارب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کر دیں۔ امریکن ریسکیو پلان کے تحت کنبوں اور تجارتی کمپنیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

 خبرایجنسی کے مطابق ہر خاندان کیلئے 1400 ڈالر کا اضافہ کرکے امدادی رقم 2 ہزار ڈالر کی جائے گی۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 15 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ 350 بلین ڈالر ریاست اور مقامی حکومتوں کو دیئے جائیں گے۔ کنڈرگارٹن سے 12 ویں درجے تک اسکولوں اور اعلی تعلیم کیلئے 170 بلین ڈالر مخصوص کئے جائیں گے۔ 50 بلین ڈالر کووڈ ٹیسٹنگ اور 20 بلین ڈالر نیشنل ویکسین پروگرام کیلئے مختص کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔