Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
January 28, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔

تیل و گیس کے حصول کیلئے کی جانے والی ڈرلنگ پر پابندی عائد کر دی۔ بائیڈن نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹیں گے۔ ملک میں لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

 دوسری طرف جوبائیڈن نے دنیا کے طاقتور ترین صدر کا منصب سنبھالتے ہی صدارتی آفس میں پہلے روز بھی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے تھے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد متنازع فیصلے منسوخ کر دیئےتھے۔ بطور صدر پہلے روز مسلم ممالک پر عائد متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شمولیت اور تمام وفاقی اداروں میں ماسک لازمی پہننے کے بل سمیت 15 ایگزیکٹوآرڈرز کے ساتھ دو ایجنسی آرڈرز پر بھی دستخط کیے تھے۔

ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے، وفاقی حکومت میں تمام اقلیتوں کیلئے مساوات بڑھانے کی کوششیں اور کورونا کے خلاف جنگ مستحکم کرنے کے احکامات بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔