Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوبائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی نژاد امریکی کی نامزدگی منسوخ کر دی

جوبائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی نژاد امریکی کی نامزدگی منسوخ کر دی
February 7, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی نژاد امریکی کی نامزدگی منسوخ کر دی۔

میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد امریکی ایڈوکیٹ وجے شنکر کو ڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کے لیے ایسوسی ایٹ جج نامزد کیا گیا تھا۔ وجے شنکر کو رواں سال 2 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ نامزد کیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ برس جون میں بھی صدر ٹرمپ نے وجے شنکر کو جج بنانے کے لیے نامزد کیا تھا۔ صدر بائیڈن نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وجے شنکر سمیت ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف عہدوں کے لیے کی گئی 30 نامزدگیوں کو منسوخ کرنے کے حکم نامے جاری کیے ہیں۔