Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوبائیڈن انتظامیہ طالبان کے کابل پر قبضے سے آگاہ تھی ، امریکی جریدے کا دعویٰ

جوبائیڈن انتظامیہ طالبان کے کابل پر قبضے سے آگاہ تھی ، امریکی جریدے کا دعویٰ
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ طالبان کے کابل پر قبضے سے آگاہ تھی۔

اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے لکھا طالبان کے کابل پر قبضے سے ایک ماہ قبل 13 جولائی کو ایک درجن کے قریب سفارت کاروں نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو میمو لکھا تھا۔

تحریری پیغام میں وزیر خارجہ کو بتایا گیا تھا کہ طالبان افغان علاقوں پر تیزی سے قابض ہو رہے ہیں۔ میمو میں تجویز کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو طالبان کےخلاف سخت ردعمل دینا چاہیے۔