جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اردن میجر جنرل یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا
اسلام آباد (92 نیوز) اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اردن کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی کو اعزاز سے نوازا۔
میجر جنرل یوسف الحنیطی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔