Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت دس پی آئی اے ملازمین کو شوکاز نوٹس

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت دس پی آئی اے ملازمین کو شوکاز نوٹس
February 9, 2016
کراچی (92نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت مزید دس ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاج اور دھرنے میں شریک اور دفاتر سے غیرحاضر ہونے پر اب تک 74 ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ، ہدایت اللہ ، ذاکر فاروق اور نصراللہ بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس پائلٹ، انجینئرنگ‘ جی ایم اور ڈی جی ایم کو جاری کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی 64 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نصراللہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک شوکاز نوٹسز نہیں ملے۔ اگر مل بھی گئے تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔