Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے پارکنگ کی مد میں کروڑوں کا مقروض ہونے لگا

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے پارکنگ کی مد میں کروڑوں کا مقروض ہونے لگا
February 5, 2016
کراچی(92نیوز) جوائنٹ ایکشن  کمیٹی کی ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے جہازوں کی اڑان  رکنے سے  سول ایوی ایشن کی پارکنگ چارجز  کی مد میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق جوائنٹ ایکشن  کمیٹی کی ہڑتال سے پی آئی اے شدید مالی مشکلات کا شکار ہو  گئی جہازوں کی اڑان رکنے سے  سول ایوی ایشن کی پارکنگ چارجز میں کروڑوں روپے کا اضافہ۔ پی آئی اے پہلے ہی سول ایوی ایشن کی 60 ارب روپے کی مقروض ہو چکی ہے۔ سول ایوی ایشن کے پی آئی اے پر واجبات  لینڈنگ چارجز ، جہازوں کی پارکنگ اور نیوی گیشن کی مد میں لاگو ہیں ۔ معاہدے کے تحت  شروع کے دو گھنٹے کسی بھی جہاز کو مفت پارکنگ دی جاتی ہے۔ جہاز کی تاخیر کی صورت میں ہر اگلے پندرہ منٹ میں فی ٹن دو روپے چھیالیس پیسے پارکنگ چارج لاگو ہوجاتے ہیں۔ ایئرپورٹ پارکنگ میں موجود سب سے بڑا جہاز 777 جبکہ سب سے چھوٹا جہاز اے ٹی آر ہے۔ پی آئی اے کے خزانے پر مزید بوجھ ڈالنے والے طیارے  اس وقت کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد اور پشاور کے ایئرپورٹس پر کھڑے ہیں ۔جن میں 37 جہاز پارکنگ میں جبکہ تین ہینگر میں ہیں ۔