Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جن کے دامن داغدار ہیں وہ کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: پرویز رشید

جن کے دامن داغدار ہیں وہ کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: پرویز رشید
May 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا۔ اب کمیشن سے کون بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں شریف خاندان کا دو مرتبہ فرانزک آڈٹ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیر ریلوے سعدرفیق کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان مجبور کر رہے ہیں کہ انہیں ان کی زبان میں جواب دیا جائے۔ جن کے دامن داغ دار ہیں وہ کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ پرویز رشید نے واضح کیا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کا احتساب کر لیں، ہم بھی احتساب کیلئے تیار ہیں۔ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔ پرویز رشید نے شریف خاندان کے کاروبار کی داستان بھی سنائی اور بتایا کہ کس طرح ذوالفقار بھٹو اور مجیب الرحمن نے اس خاندان کے کارخانے قبضے میں لئے۔ اس کے بعد باری آئی سعد رفیق کی جنہوں نے حسب معمول عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، وہ نوازشریف پر تنقید کرکے اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔