Wednesday, September 28, 2022

جن کا جینا مرناپاکستان میں نہیں انہیں ووٹ مت دو، عمران خان

جن کا جینا مرناپاکستان میں نہیں  انہیں ووٹ مت دو، عمران خان
اسلام آباد ( 92 نیوز )جن کا جینا مرنا پاکستان کیلئے نہیں ان کو ووٹ مت دو،الیکشن2018قوم کی تقدیر بدلنے کا بہترین موقع ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے قرضوں کی انتہا کردی،  شریف فیملی پانامالیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، باپ بیٹی روتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی الیکشن 2018 کیلئے تیار ہے ، پی ٹی آئی نے کبھی انتخابات کی اتنی تیاری نہیں کی جتنی اس بار کی ہے ۔نوازشریف اور زرداری کے بچوں کی  جائیداد ملک سے باہر ہے ، آہستہ آہستہ اور بھی جائیدادوں کا علم ہوگا ، ملک کو مقروض کر کے حکمران امیر ہو گئے ۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہیں سمجھناچاہئے ، پارٹی ٹکٹوں کیلئے ساڑھے چار ہزار لوگوں نے درخواست دی ، امیدواروں کو ٹکٹیں دینا بہت مشکل تھا ، الیکشن ختم ہوتے ہی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے 300ارب روپے کی منی لانڈرگ کر کے پیسہ ملک سے باہر بھیجا ،  غریبوں کیلئے صحت ، تعلیم  سمیت کوئی سہولت موجود نہیں ، اس کے برعکس نواز شریف اور زرداری خاندان علاج اور تعلیم کیلئے لندن پہنچ جاتے ہیں ۔