Tuesday, October 4, 2022

جن ممالک میں فوجیں ختم ہو جاتی ہیں وہ باقی نہیں رہتے ، وزیر اعظم

جن ممالک میں فوجیں ختم ہو جاتی ہیں وہ باقی نہیں رہتے ، وزیر اعظم
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہنا ہے کہ جن ممالک میں فوجیں ختم ہو جاتی ہیں وہ باقی نہیں رہتے ، اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہو کر کریں ۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد وزیر اعظم  کی جانب سے پاک فوج کا بھرپور دفاع کیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے دوران  قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  مجھے احساس ہے کن قربانیوں سے ملک سنبھالا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم سے  ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے پر مشاورت کی گئی ۔