Saturday, July 27, 2024

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ، مریم نواز اور حمزہ نے گیت گنگنائے

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ، مریم نواز اور حمزہ نے گیت گنگنائے
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب میں حمزہ شہباز اور مریم نواز نے آواز کا جادو جگایا تو سننے والے مسحور ہو گئے۔

سیاست اور سرکا سنگم کم ہی دیکھا گیا ہے کیونکہ دونوں کی دنیا الگ الگ ہے، مگر شریف فیملی سیاست کی شناورہی نہیں سنگیت کا بھی گہرا گیان رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں اس بات کی پھر تصدیق ہو گئی۔

بیٹے کی خوشیوں میں مریم نواز بھی نہال نظر آئیں۔ انہوں نے بھی سر لگایا جو جس نے سنا اسے خوب بھایا۔ تقریب میں حمزہ شہباز نے سر چھیڑا تو سنگیت کی مہک ہر سو پھیل گئی۔

اس سے پہلے  ایک تقریب میں مریم نواز کے ہونہار فرزند جنید صفدر بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

شریف فیملی کے افراد کے گنگنانے کی بات ہو تو یہ ذکر میاں شہباز شریف کے بغیر ادھورا ہے، جو کئی موقعوں پر اپنی پرسوز آواز سے سامعین کو مسحور کر چکے ہیں۔