Thursday, October 6, 2022

جنید خان انجری کے باعث کیویز کیخلاف سیریز سے باہر

جنید خان انجری کے باعث کیویز کیخلاف سیریز سے باہر

لاہور ( 92 نیوز ) دورہ نیوزی لینڈ سے قبل گرین شرٹس کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ذائع کےمطابق قومی فاسٹ باؤلر جنید خان انجری کے باعث کیویز کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ۔ جنید خان بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوران پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔ ڈاکٹرز نے جنید خان کو چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ۔
ادھر کیرئیر کے دوسرے ہی ون ڈے میں پانچ وکٹیں لے کر تہلکہ مچانے والے بولر عثمان شنواری پہلے ہی انجری لسٹ پر ہیں ۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے ون ڈےا سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کاآغاز 6 جنوری سے ہو گا ۔