Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنید جمشید کے جاں بحق ہونے کی خبرسنتے ہی اس کے دوستوں پر سکتہ طاری ہوگیا

جنید جمشید کے جاں بحق ہونے کی خبرسنتے ہی اس کے دوستوں پر سکتہ طاری ہوگیا
December 7, 2016

 لاہور(92نیوز)جنید جمشید کے قریبی ساتھیوں نے طیارہ حادثے میں ان کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جنید جمشید کے دیرینہ ساتھی تو موت کی خبر سنتے ہی بے ساختہ آب دیدہ ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق  نامور نعت خواں جنید  جمشید  کی حادثاتی موت پر ہر  آنکھ  اشک بار ہے وزیر صحت پنجاب  خواجہ سلمان رفیق بھی ان کی اچانک موت پر آب دیدہ ہو گئے۔  گلو کار وارث بیگ نے کہا کہ جنید جمشید بہت صاف دل انسان تھے۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی جنید جمشید کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔گلوکار فخر عالم نے کہا کہ انہیں جنید جمشید کی موت کا یقین نہیں آ رہا۔ علی عظمت نے کہا کہ جنید جمشید ایک خوبصورت انسان تھے۔

جنید جمشید کی طیارہ حادثے میں موت پر صرف ان کے ساتھی ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی رنج و غم میں ڈوبا ہوا ہے۔