Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنید جمشید کی میت کراچی پہنچا دی گئی

جنید جمشید کی میت کراچی پہنچا دی گئی
December 14, 2016

کراچی (92نیوز) جنید جمشید کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔ میت کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس سے پہلے جنید جمشید کی نورخان ایئر بیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نماز جنازہ کی پمز میں ادا کی گئی۔ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکاہے۔ 12 میتوں کی ظاہری شناخت، 23 کی ڈی این اے سے ہو سکی۔ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مزید 12 میتوں کو ٹیسٹ رپورٹ کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں گے۔

جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازجنازہ پمز اسپتال میں ادا کی گئی جس کے بعد غم سے نڈھال لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں ڈھونڈتے رہے۔ کسی کوتابوت میں دوسری نعش دے دی گئی تو کسی کو اپنے پیارے کی نعش مل ہی نہ سکی۔

بدنظمی کا عالم یہ تھا کہ ایمبولینسز بھی موجود تھیں اور انتظامیہ کے افسران بھی لیکن کسی کو علم نہیں تھا کہ نعش کس کی ہے اور کسے دینی ہےاور کہاں لے جانی ہے۔ کئی لواحقین نے گاڑی کی چھت پر ہی میت رکھ کر لے جانا کو غنیمت سمجھا۔