Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنید جمشید عاشق رسول اورکھرے پاکستانی تھے : خواجہ سعد رفیق

جنید جمشید عاشق رسول اورکھرے پاکستانی تھے : خواجہ سعد رفیق
December 10, 2016

کراچی(92نیوز)وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق نے جنید جمشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید عاشق رسول اور کھرے پاکستانی تھے۔

تفصیلات کےمطابق معروف نعت خواں جںید جمشید  کے انتقال پر لواحقین سے غم بانٹنے کے لیے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ان کے گھرآج پہنچے جہاں پر انہوں نے مرحوم کے بھائی  ہمایوں جمشید سےاظہار تعزیت کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جنید جمشید سے ان کے خاندان کا قلبی تعلق تھا وہ سچے اور کھرے پاکستانی تھے ۔

جنید جمشید کے بھائی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ  سرکاری اداروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ  میت کی جلد شناخت ہوجائے گی ۔

ہمایوں جمشید نے بتایا کہ جنید جمشید کی تدفین کہاں کی جائے گی ابھی فیصلہ نہیں ہوا کراچی میں دو سے تین جگہوں پر تدفین کے لیے مشاورت جاری ہے ۔