Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنید جمشید کراچی اور انکی اہلیہ نیہا لاہور میں سپردخاک

جنید جمشید کراچی اور انکی اہلیہ نیہا لاہور میں سپردخاک
December 15, 2016

کراچی/لاہور (92نیوز)  معروف  مذہبی شخصیت جنید جمشید کو دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔ سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات اور تینوں مسلح افواج کے دستوں سمیت ہزاروں افراد نے جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اے کے ڈی گراونڈ میں ممتاز مذہبی شخصیت جنید جمشید کی میت نماز جنازہ کے لیے لائی گئی۔ جنید جمشید کے صاحبزادے اور بھائی میت کے ہمراہ جنازہ گاہ پہنچے۔ نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے دستوں، مولانا تقی عثمانی، ڈاکٹر فاروق ستار، راشد ربانی، حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، نجمی عالم، وقار مہدی، فیصل ووڈا، عارف علوی، انضمام الحق، سعید انور، فخر عالم، فاخر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اے کے ڈی گراونڈ کے باہر بھی عوام کا جم غفیر تھا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنید جمشید کی میت کو دارالعلوم کراچی پہنچایا گیا جہاں ان کے عزیز اور رشتہ داروں نے انہیں آخری آرام گاہ میں منتقل کیا۔ 

دوسری جانب جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی نماز جنازہ عسکری ٹین سیکٹر ای کی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
نیہا جمشیدکی میت گزشتہ روز راولپنڈی سے لاہور سی ایم ایچ منتقل کی گئی تھی۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو آہوں اور سسکیوں میں کیولری گروانڈ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

نیہااور جنید جمشید تقریباً پانچ سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ سات دسمبر کو پی آئی اے طیارہ حادثہ میں دونوں شہید ہو گئے۔