Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنیدجمشید کی نمازہ جنازہ نور خان ایئربیس پر ادا کر دی گئی

جنیدجمشید کی نمازہ جنازہ نور خان ایئربیس پر ادا کر دی گئی
December 14, 2016

اسلام آباد (92نیوز) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی نور خان ایئربیس پر نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔ میت کو سی 130طیارے کے ذریعے کراچی لے جایا جا رہا ہے۔ جنید جمشید کو کل جامعہ دارالعلوم کورنگی میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ جنید جمشید کی میت وصول کرنے کے لئے اُن کے بھائی اور بھابھی کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ میت کو روات کے نجی سردخانے سے نورخان ایئر بیس لایا گیا جہاں اُن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ جنید جمشید کی میت کو سی 130طیارے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔ جنید جمشید کی تدفین کل جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں کی جائیگی۔