Thursday, October 6, 2022

جنگ کے ہولناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”بیسٹس آف نو نیشن “ کا نیا ٹریلر جاری، اگلے ماہ ریلیز ہو گی

جنگ کے ہولناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”بیسٹس آف نو نیشن “ کا نیا ٹریلر جاری، اگلے ماہ ریلیز ہو گی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم بیسٹس آف نو نیشن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جنگ کے ہولناک مناظر سے بھرپور فلم اگلے ماہ سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ ہالی ووڈ فلم بیسٹس آف نو نیشن کی کہانی ایک افریقی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باپ کو جنگجو قتل کر دیتے ہیں۔ اگو نامی لڑکا باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے باغی جنگجوؤں کے  گروہ میں شامل ہو جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ادریس ایلبا، ایما ایبریز، گریس نارٹے، ڈیوڈ ڈونٹو اور اوپے یمی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کیری فوکو ناگا نے دی ہے۔ فلم ساٹھ لاکھ ڈالر کے بجٹ سے تیار کی جا رہی ہے۔ فلم اگلے ماہ بڑی اسکرین کی زینت بنے گی۔