Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کا اسلحہ صرف دس دن میں ختم ہوجائےگا: انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ  

جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کا اسلحہ صرف دس دن میں ختم ہوجائےگا: انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ  
July 22, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک )جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کا اسلحے کا ذخیرہ صرف دس دن میں ختم ہوجائےگا۔بھارتی ادارے کی رپورٹ نے حکام اور انڈین فوج کی نیندیں اڑادیں۔

تفصیلات کےمطابق ایک طرف بھارت ایک عرصے سے پاکستان سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی برقرار رکھے ہوئے ہے دوسری طرف اس نے گزشتہ کچھ عرصے سے چین کے سرحدی علاقوں میں بھی چھیڑ خانی شروع کر رکھی ہے۔بھارتی ادارے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کی رپورٹ نے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت کا اسلحے کا ذخیرہ صرف 10 دن کے اندر ختم ہو جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں 152 قسم کے اسلحے سے 61 قسم کا انتہائی ضروری اسلحہ صرف 10 دن کے اندرختم ہوجائے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلحے کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کی تربیتی مشقوں پربھی فرق پڑا ہے اور اسے مطلوبہ جنگی صلاحیتیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کےمطابق رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر دی گئی ہے۔