Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنگ قانونی ہویا سیاسی دونوں محاذوں پر لڑیں گے  : خواجہ سعد رفیق

جنگ قانونی ہویا سیاسی دونوں محاذوں پر لڑیں گے  : خواجہ سعد رفیق
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جنگ قانونی ہو یا سیاسی دونوں محاذوں پر ڈٹ کر لڑیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔ کہتے ہیں سازش پاکستان سے باہر رچائی گئی آپس کی لڑائی میں جیت کوئی اور رہا ہے۔

تفصیلا تکےمطابق  کون سی کرپشن کہاں ہوئی بتاﺅ تو سہی؟؟ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پھر صفائیاں دیتے نظر آئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اعتراضات کے باوجود جے آئی ٹی میں مسلسل پیش ہوئے۔گالیوں کا جوا ب دلیل سے دیا جائے قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے۔

 خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر سازش کا ذکر چھیڑدیا  سازش کون کررہا ہے ؟؟اس بارے میں کچھ نہ بتایا۔ کہتے ہیں طاقتور پاکستان دنیا میں کئی لوگوں کو گوارا نہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں سے بھی گلے شکوے کر ڈالے۔

وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو آگے لے جانا چاہتے جبکہ عمران خان روڑے اٹکا رہے ہیں آئندہ الیکشن ایک دوسرے پر الزام کی بنیاد پر لڑیں گے۔