Monday, September 26, 2022

جنگ سے متاثرہ عراقی شہریوں کی پناہ اور خوراک کیلئے اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے پچاس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

جنگ سے متاثرہ عراقی شہریوں کی پناہ اور خوراک کیلئے اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے پچاس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل
واشنگٹن (ویب ڈیسک) عراق میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے عراق میں انسانی رابطہ کار لیز گرانڈے کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ فوری طور پر نئے فنڈز نہ دیئے گئے تو عراق میں آدھے سے زائد امدادی آپریشنز مجبوراً بند کرنے پڑیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی تعاون کی فوری ضرورت ہے تاکہ سال کہ آخر تک چھپن لاکھ عراقیوں کو خدمات فراہم کی جاتی رہیں۔ گرانڈے کا کہنا تھا کہ اگلے چھے ماہ کے دوران پناہ، غذا اور پانی کی فراہمی کیلئے انچاس کروڑ ستر لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ عراقی فورسز اور دولت اسلامیہ کے درمیان لڑائی کے باعث مزید لاکھوں شہریوں کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔ اگر عراقی شہریوں کی مدد نہ کی گئی تو پھر دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔