Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنگ بندی کے بعد حلب سے باغیوں اور عام شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری

جنگ بندی کے بعد حلب سے باغیوں اور عام شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
December 16, 2016

 حلب(ویب ڈٰیسک)جنگ  بندی کے بعد شام کے تباہ حال شہر حلب سے باغیوں اور عام شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے چھ ہزار سے زائد  افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے جن میں تین ہزار باغی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ریڈ کراس اور دیگر امدادی اداروں کی گاڑیاں حلب شہر میں پھنسے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

روسی وزیر دفاع کے مطا بق شہریوں کو قافلوں کی صورت میں محفوظ مقام پر  منتقل کرنے کے لئے خصوصی طور پر اکیس کلومیٹر طویل راہداری بنائی گئی ہے۔

شام کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر میں حلب کے مشرقی علاقوں سے بسوں کو نکلتے دکھایا گیا ہے روس کی وزارت دفاع کے مطابق بسوں اور ایمبولینسوں  کے ذریعے زخمیوں، عام لوگوں اور باغی جنگجوؤں کو قریبی صوبے ادلب لے جایا جا رہا ہے  جس کا بیشتر علاقہ طاقتور باغی اتحاد کے قبضے میں ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے  کہ بشار الاسد کی حکومت حلب میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کرانا چاہتی تھی۔ شامی فورسز نے انسانیت کیخلاف جو اقدامات کیے ہیں، انہیں کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جاسکتا بشار الاسد کو اپنے کیے کا حساب دیناہی ہوگا۔