Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ مشرقی یوکرین میں کشیدگی بڑھ گئی : عالمی مانیٹرز

جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ مشرقی یوکرین میں کشیدگی بڑھ گئی : عالمی مانیٹرز
February 4, 2016
دونیستک (ویب ڈیسک) عالمی مانیٹرز کا کہنا ہے یوکرین کی سرکاری فورسز اور روس نواز علیحدگی پسندوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی سے مشرقی یوکرین میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کے اہم سکیورٹی اور حقوق کے نگران ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اہم سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد دونوں طرف سے گنیں خاموش ہو گئی تھیں لیکن اب معاہدے کی خلاف ورزی سے مشرقی یوکرین میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈپٹی چیف مانیٹر الیگزینڈر نے واضح کیا کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنگ بندی معاہدے سے امن ہو گیا تھا لیکن تشدد کی نئی لہر سے امن عمل تباہ ہو گیا ہے۔