Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنگی ہتھیاروں پر اربوں ڈالر خرچ کرنیوالی مودی حکومت کی رعایا پانی کو ترسنے لگی

جنگی ہتھیاروں پر اربوں ڈالر خرچ کرنیوالی مودی حکومت کی رعایا پانی کو ترسنے لگی
April 21, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)جنگی ہتھیاروں پر اربوں ڈالر خرچ  کرنے والی مودی حکومت  کی رعایا پانی کو ترس رہی ہے ۔ بارشوں کی کمی اور خشک سالی کےباعث رواں سال دو سوچھپن اضلاع میں رہنےوالےتینتیس کروڑ افراد قحط سےمتاثرہوگے ہیں اور بحران کے باعث متاثرہ علاقوں سےلوگ نقل مکانی پرمجبورہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ایشیاکاچودھری بننےکاخواب دیکھنے والے بھارت میں  لوگ پانی کےقطرے قطرےکو ترس رہےہیں۔لوگ باقی سب کام دھندےچھوڑکرپانی کی تلاش میں مارے مارے پھرنےلگے،میڈیانےمعاملہ اٹھایاتومودہی سرکارکوبھی ہوش آئی اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں تک پانی پہنچایا۔ پانی کے بدترین بحران کاسامناکرنے والی مغربی  ریاستوں کے لئےپچیس لاکھ لیٹرپانی پہنچایاگیاہے۔حکام نےتمام  متاثرہ علاقوں تک ہنگامی بنیادوں پرپانی پہنچانے کااعلان کردیاہے۔ بھارت میں خشک سالی کے باعث دریااورڈیم خشک ہوچکے ہیں لوگ پانی پانی پکارتےاپنےگھربارچھوڑکردوسرےشہروں کی طرف چل پڑے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سال دوہزارپندرہ میں بھار ت کے کئی علاقوں میں سنتالیس فیصدکم بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے پانی کابحران شدت اختیارکرگیا۔