Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنگی مشق ’’ شمشیر بحر ‘‘ کا آغاز، امیرالبحر ایڈمرل امجد نیازی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جنگی مشق ’’ شمشیر بحر ‘‘ کا آغاز، امیرالبحر ایڈمرل امجد نیازی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی جنگی مشق ’’ شمشیر بحر ‘‘ کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مشق شمشیر بحر کی کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، سی پیک اور گوادر پورٹ سے بحری تجارت میں اضافہ کے ساتھ پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ بلا تعطل بحری تجارت پر منحصر معاشی ترقی میں پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ترجمان کے مطابق، بحری مشق شمشیر بحر میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ مشق کا مقصد ملکی بحری حکمت عملی کے نئے تصورات کی عملی جانچ اور نفاذ ہے، مشق شمشیر بحر کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔